رندِ خراب Ø+ال Ú©Ùˆ زاہد نہ چھیڑ تُو
تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تُو

گمراہ لوگوں کی بہکی ہوئی باتیں

میری نگاہ اس شعر پر آج پھر Ù¾Ú‘ÛŒ تو بڑی Ø+یرت ہوئی،جبکہ کئی بار یہ شعر نگاہ سے گزرا ،مگر آج تک توجہ نہ دی
زاہد Ú©Û’ لغوی معنے نیک Ùˆ پارسا متقی پرہیزگار اللہ سے ڈرنے والا Ú©Û’ ہیں یا یوں کہیئے کہ ایک ایسا شخص جو خود اØ+کاماتِ خداوندی Ú©ÛŒ پابندی کرتے ہوئے دوسروں کوبھی اسی راستے کواختیار کرنے پر آمادہ کرے
اب شاعر صاØ+ب نشے میں دھت عقل Ùˆ خرد سے پیدل زاہد صاØ+ب سے Ù…Ø+وِ گفتگو فرما رہے ہیں کہ انہیں ان Ú©Û’ Ø+ال پر Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ دو مطلب اپنی آنکھیں بند کر لو منہ پر تالا لگا لو اور اگر زیادہ ہی پارسائی اور پرہیزگاری کا شوق ہے تو خود پر نظر رکھو ،اپنی فکر کرو۔بات سمجھ میں انے والی ہے Ú¯Ùˆ کہ نشے میں Ú©ÛŒ گئی ہے ،مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا کیا یہ درست بھی ہے،کیا ایسا تو نہیں کہ یہ بات جو ہمیں بہت اچھی Ù„Ú¯ÛŒ ہے فطرت Ú©Û’ خلاف ہے ،اللہ عزّوجل Ú©Û’ نظام (سسٹم) Ú©Û’ خلاف ہے ،کھلی خلاف ورزی ہے ،اللہ Ú©Û’ بنائے ہوئے بتائے ہوئے ضابطہ Ø+یات جسے انسان Ú©Û’ لئے اس Ù†Û’ ترتیب دیا اعلانِ جنگ ہے ،اور ہم نہ صرف بڑھ Ú†Ú‘Ú¾ کر اس بات Ú©ÛŒ تائید کر رہے ہیں بلکہ اس Ú©Û’ Ù„Ú©Ú¾Ù†Û’ والے کا ساتھ بھی Ú©Ú¾Ù„ کر دے رہے ہیں اس Ú©ÛŒ سوچ اور تخلیق جواسکی کندذھنی اور بیہودہ سوچ Ú©ÛŒ پیداوار ہے اپنی معاونت, داد , Ø+وصلہ افزائی شامل کر Ú©Û’ ساری دنیا میں اسے فروغ دے رہے ہیں
کیا ہم نے سوچا کہ ہماری پوچھ ہو گی ،ہم سے سوال کیا جائے گا ، ہم سے اس بارے میں بازپرس ہوگی
کیا واقعی ہم (امر باالمعروف نہی عن المنکر ) Ú©ÛŒ صØ+ÛŒØ+ ترتیب پر گامزن ہیں ،کیا ہم واقعی (وَتَعَاوَنُوا عَلَی البِرّ ÙˆÙŽ تَقوَیٰ وَلا تَعَاوَنُوا عَلَی الاِثمِ وَالعُدوَان) Ú©ÛŒ پیروی کر رہے ہیں
شعرا اکرام مرنے سے پہلے اپنا قبلہ درست کیجئے صØ+ÛŒØ+ بات Ú©ÛŒ تائید اور غلط Ú©ÛŒ مخالفت کیجئے تاکہ آپکی قبر آپکا Ø+شر بہتر ہو کامیابی ملے اللہ Ú©ÛŒ خوشنودی Ø+اصل کیجئے چاپلوسی اور بھیڑ چال Ú†Ù„ کر خود پر ظلم مت کیجئے
اور آپ کس طرف گامزن ہیں اس کا پتا کیجئے

کیا آپ جانتے ہیں ؟
سب سے بڑے متقی پرہیزگار زاہد Ùˆ عابد داعی مفکر اسلام کون تھے ØŸ (جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) یہ شاعر صاØ+ب نشے میں ان Ú©ÛŒ مخالفت کر رہے ہیں ہوش Ùˆ خرد سے نابلد اور ہم اورآپ باہوش Ùˆ Ø+واس انکی تائید کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت Ùˆ بازی Ù„Û’ جانے میں بڑھ Ú†Ú‘Ú¾ کر مظاہرہ کر رہے ہیں
اور میری بات سمجھ میں آ جائے تو میرے لئے بھی دعا کیجئے

واسلام
اسماعیل اعجاز خیال